لاہور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
پولیس کی درخواست پرعلی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
علی امین گنڈا پور کے علاوہ پی ٹی آئی کے مزید 4 رہنماؤں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ جن میں حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد شامل ہیں۔
اے ٹی سی لاہور کے ایڈمن جج منظر علی گل کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
پولیس کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور سمیت دیگر ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔
واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ مستی گیٹ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔