• Sat. Apr 19th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

خیبرپختونخوا: قیدیوں کے اہلِ خانہ ای وزٹ ایپ سے مستفید

Apr 17, 2025

خیبر پختون خوا ٹیکنالوجی سے روشناس ہونے کی جانب گامزن ہے، صوبے بھر کی جیلوں کے قیدیوں کے اہلِ خانہ ای وزٹ ایپ کا استعمال کر رہے ہیں۔

آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختون خوا عثمان محسود نے گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں ای وزٹ ایپ سے ڈیڑھ ہزار قیدیوں کے اہلِ خانہ مستفید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ای وزٹ ایپ پر قیدیوں کے اہلِ خانہ ویڈیو کال پر ملاقات کرتے ہیں، ایپ کے استعمال پر کوئی اخراجات نہیں آتے۔

آئی جی جیل خانہ جات کا یہ بھی کہنا ہے کہ قیدیوں کے بیرونِ ممالک رشتے داروں نے بھی ای وزٹ پر ملاقاتیں کی ہیں۔