• Mon. Apr 21st, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ

Apr 21, 2025

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 100 سو روپے کا اضافہ ہو گیا۔ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے ہو گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 944 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہو گئی۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 69 ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ہزار 395 ڈالرز فی اونس پر پہنچ گئی۔