وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ کابل جائیں گے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اسحاق ڈار کل اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ کابل جائیں گے جہاں وہ افغان عبوری وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار افغان نائب وزیرِ اعظم برائے اقتصادی امور سے بھی ملاقات کریں گے، کابل میں وزیرِ خارجہ کے افغان ہم منصب امیر خان متقی سے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
مذاکرات میں سیکیورٹی، تجارت، رابطوں اور عوامی تعلقات سمیت تمام امور پر بات ہوگی۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیرِ خارجہ کا دورہ پاکستان کے افغانستان سے مسلسل رابطے کے عزم کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کی میتیں ایران سے پاک فضائیہ کے طیارے کے ذریعے وطن واپس لائی گئیں، بلوچستان انتظامیہ نے کوئٹہ پہنچنے پر میتیں وصول کیں اور ورثاء تک پہنچانے کا انتظام کیا۔