• Sat. Apr 19th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

سعودی وزیر دفاع کی ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات ، شاہ سلمان کا خط حوالے کر دیا

Apr 18, 2025

سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی اورشاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خط ان کے حوالے کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ اعلیٰ قیادت کی خصوصی ہدایت پر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔ جس میں سعودی عرب ایران تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ دونوں ممالک میں ایک دوسرے کو مکمل کرنے کی صلاحیت موجود ہے، بعض عناصر اور طاقتیں تہران اور ریاض کے تعلقات بگاڑنا چاہتے ہیں۔ دشمنوں کے ارادوں پر غلبہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے ، جس کیلئے ایران تیار ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچے، تہران پہنچنے پر ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے استقبال کیا۔