راچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 59 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 3 ہزار 500 ڈالر پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 105 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 69 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اور اضافے کے بعد سونے کی قیمت 3 ہزار 395 ڈالر پر پہنچ گئی تھی۔