• Tue. Apr 29th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

ایرانی بندرگاہ پر دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی

Apr 27, 2025

ایران کی ایک مصروف بندرگاہ پر ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرچکی ہے۔

ایرانی خبرایجنسیوں کے مطابق دھماکہ ہفتے کو پیش آیا جس کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اورمتعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئےاورامدادی کارروائیاں شروع کردیں، زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے تلے دبے مزید افراد کی تلاش کا عمل تیز کردیا گیا ہے، دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

ایران کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ اور عوام سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی۔