پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ ی صدارت میں شروع ہو گیا ہے۔
اجلاس میں آئینی ترامیم پر 6 جماعتوں کے مسودے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمٰن اور اے این پی کے ایمل ولی اجلاس میں شریک ہیں۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب بھی اجلاس میں موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اب تک اپنا مسودہ پیش نہیں کیا۔
ہمارے لوگوں کو نقد رقم کی آفر ہو رہی ہیں: عمر ایوب
عمر ایوب نے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت بات کرنا قبل از وقت ہے، مولانا فضل الرحمٰن آئیں گے تو بات ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی والوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ہمارے لوگوں کو نقد رقم کی آفر ہو رہی ہیں۔
آج اچھی اور مثبت خبروں کا دن ہے: سینیٹر عرفان صدیقی
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج اچھی اور مثبت خبروں کا دن ہے، توقع ہے کہ آج یہ کام ہو جائے گا۔