• Sat. Nov 23rd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

آئینی ترمیم کا معاملہ ، نواز شریف نے لندن جانے کا پروگرام موخر کر دیا

Oct 2, 2024

آئینی ترمیم کے معاملے کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے لندن جانے کا پروگرام مؤخر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا اسی ہفتے لندن جانے کا پروگرام بتایا گیا تھا ، اب نواز شریف آئینی ترمیم کا معاملہ حل ہونے کے بعد ہی لندن اور امریکا جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم اسی ہفتے یا دوسرے ہفتے کے شروع میں لائے جانے کا امکان ہے ، آئینی ترمیم لانے سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ آئینی ترامیم لانے کا فیصلہ کیا تھا مگر مطلوبہ اکثریت نہ ملنے کے باعث بلوں کی منظوری کو کچھ دن آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔