آل پاکستان آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ آٹے پر لگائے گئے ودہولڈنگ ٹیکس سمیت تمام ٹیکس کو ختم کیا جائے۔
پشاور میں ہونے والے آل پاکستان آٹا ڈ یلرز ایسوسی ایشن کا ٹیکسز کیخلاف تاجر کنونشن ہوا، آ ٹا ڈیلرز نے کہا کہ کنونشن کا مقصد ظالمانہ ٹیکسز اورحکومت کی ناقص پالیسیوں کو ختم کرناہے۔
آٹا ڈ یلرز نے مطالبہ کیا کہ آٹے پر لگائے گئے ودہولڈنگ ٹیکس سمیت تمام ٹیکس کو ختم کیا جائے، خیبرپختونخوا کے لئے بین الصوبائی پابندی کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔آل پاکستان آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ آٹے پر لگائے گئے ودہولڈنگ ٹیکس سمیت تمام ٹیکس کو ختم کیا جائے۔
پشاور میں ہونے والے آل پاکستان آٹا ڈ یلرز ایسوسی ایشن کا ٹیکسز کیخلاف تاجر کنونشن ہوا، آ ٹا ڈیلرز نے کہا کہ کنونشن کا مقصد ظالمانہ ٹیکسز اورحکومت کی ناقص پالیسیوں کو ختم کرناہے۔
آٹا ڈ یلرز نے مطالبہ کیا کہ آٹے پر لگائے گئے ودہولڈنگ ٹیکس سمیت تمام ٹیکس کو ختم کیا جائے، خیبرپختونخوا کے لئے بین الصوبائی پابندی کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
تاجر کنونشن میں کہا گیا کہ ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو آٹے کی مکمل طور پر ترسیل کو بند کر دیا جائے گا، آٹا ڈ یلرز نے پانچ دن کا الٹی میٹم دیا کہ ہمارے مطالبات مانے جائیں۔
آٹا ڈیلرز کا کہنا تھا کہ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں آٹے کی ترسیل بند اور پورے ملک میں احتجاج کریں گے۔