اسلام آباد: تھانہ ہمک کے علاقے کہوٹہ روڈ پر فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق چھت گرنے سے 8 مزدور ملبے تلے دب گئے جن میں سے تین مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ دو جاں بحق ہوگئے۔
باقی مزدوروں کو بھی نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ علاقے کو اطراف سے بند کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ متعلقہ ایس پی، ایس ڈی پی او و دیگر افسران موقع پر موجود ہیں۔