• Tue. Apr 1st, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

اطالوی پارلیمنٹ میں بل کے معاملے پر جھگڑا ، لاتوں اور مکوں کا استعمال

Jun 13, 2024

اطالوی پارلیمنٹ میں ارکان ایک بل کے معاملے پر آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق جھگڑا حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہوا ، اس دوران لاتوں اور مکوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ارکان کے رویے کے باعث اطالوی پارلیمنٹ میں افرا تفری پھیل گئی، ایک رکن نے مقامی حکومتوں سے متعلق بل کے معاملے پر دوسرے رکن کو اٹلی کا پرچم دینے کی کوشش کی تھی۔

مقامی لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس واقعے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔