• Fri. Nov 22nd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

الیکشن کمیشن نے ممبر قومی اسمبلی عادل بازئی کو نااہل قرار دیدیا

Nov 21, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپوزیشن رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کردیا ہے۔

ایم این اے عادل بازئی کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا گیا،فیصلے انہیں نااہل قرار دیتے ہوئے این اے 262 ون کی نشست خالی قراردیدی گئی ۔
واضح رہے عادل بازئی نے الیکشن میں کامیابی کے بعد پہلے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا تھا ، پھر چند روز بعد سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا،وہ کوئٹہ سے آزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

دوران سماعت عادل بازئی کے وکیل نے ان کے ن لیگ میں شمولیت کے بیان حلفی کو جعلی قرار دیا تھا۔
عادل بازئی کا نااہلی ریفرنس نوازشریف نے اسپیکرقومی اسمبلی کو بھجوایا تھا،جس کے مطابق انہوں نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی کی تھی۔

فیصلہ سنانے کے بعد الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔