• Fri. Nov 22nd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور

May 5, 2024

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور کر لیا۔

وزارت توانائی کے مطابق قومی اسمبلی سے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) میں اوور بلنگ کے خلاف قانون سازی کرانے کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے بتایا کہ نیپرا ایکٹ میں ترمیم سے متعلق ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا، اس شق کے نتیجے میں اوور بلنگ اور غلط بلنگ کرنے والے افسران کی پکڑ ہو سکے گی، اوور بلنگ پر آئندہ سے ایف آئی اے نہیں بلکہ نیپرا کارروائی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ڈسکوز افسران کو فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے بچانے کیلیے رولز تبدیل کیے ہیں، ایف آئی اے صرف اوور بلنگ کی نشاندہی کرے گی اور ڈسکوز کے افسران کی گر فتاری کی مجاز نہیں ہوگی۔