• Fri. Mar 14th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

اچھی خبر یہ ہے کہ شاہد خاقان ساتھ چلنے کو تیار ہیں، محمود اچکزئی

Jan 17, 2025

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی آئین کی بالادستی کےلیے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔

اسلام آباد میں شاہد خاقان، اسد قیصر، عمر ایوب و دیگر کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں محمود اچکزئی نے کہا کہ آج ہمیں بہت بری خبر ملی تھی کہ عمران خان کو 14 سال قید کی سزا ملی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی کے لیے آج ہم نے ایک انڈراسٹینڈنگ بنا لی ہے اچھی خبر ملی شاہد خاقان عباسی آئین کی بالادستی کےلیےساتھ چلنے کو تیار ہیں۔

اس دوران میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے آئین کی بالادستی کے لیے مل کر چلنے کی دعوت دی ہے، ہماری جماعت اس پر مشاورت کرے گی۔