• Fri. Nov 22nd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر پاکستان کا یوم سوگ کا اعلان، ایرانی سفارتخانے پر ایرانی پرچم سرنگوں

May 20, 2024

صدرمملکت اوروزیراعظم نے ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے پاکستان میں یوم سوگ کا اعلان کردیا جبکہ قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

صدرآصف علی زرداری نے کہاکہ مسلم امہ کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی کے انتقال سے عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر فلسطینی اور کشمیری عوام سمیت عالمی سطح پر مسلمانوں کے درد کودل سے محسوس کرتے تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے یوم سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ماہ ایرانی ایرانی صدراوروزیرخارجہ کی میزبانی قابل مسرت تھی وہ پاکستان کے اچھے دوست تھے۔

علاوہ ازیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ،وزیرداخلہ محسن نقوی سمیت دیگروفاقی کایبنہ اراکین نے بھی گھرے دکھ کا اظہارکیا۔

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے المناک موت پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہرپاکستانی غمزدہ ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اورچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ایرانی پارلیمان، حکومت اورعوام سے یکجہتی کا اظہارکیا کہاکہ مشکل کے گھڑی میں پاکستان ایرانی حکومت اورعوام کے ساتھ کھڑی ہے۔