• Sat. Nov 23rd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا

Jun 24, 2024

لاہور: ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں اور پلانٹ مافیا نے سرکاری قیمت کے بجائے اپنی من مانی قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنا شروع کر دی ہے اور قیمت میں بلاجواز 50 روپے فی کلو گرام کا اضافہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی بلیک مار کیٹنگ دھڑلے سے جاری ہے اور ملک بھر میں سرکاری قیمت پر کسی بھی جگہ ایل پی جی دستیاب نہیں ہے۔ اوگرا نے 234 روپے 60 پیسے قیمت مقر ر کی تھی ، جب کہ مارکیٹ میں گیس 280 روپے سے 285 روپے فی کلو پر فرخت ہو رہی ہے۔

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 600 روپے اور کمرشل سلنڈر 2250 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔ گھریلو سلنڈر کی سرکاری قیمت 2770 کی جگہ3370 روپے میں فروخت جاری ہے۔ اسی طرح کمرشل سلنڈر بھی 10715 کی جگہ 12435 میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے گیس مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔ حکومت جب تک ایل پی جی کے طاقتور مافیا کو نہیں پکڑے گی ، تب تک بلیک مارکیٹنگ بند نہیں ہوگی۔