ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ڈگریوں کی تصدیق کرنے کا نظام 10 دن سے خراب ہے۔
ایچ ای سی ذرائع کے مطابق سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے سیکڑوں طلبا و طالبات کی ڈگریوں کی تصدیق کا معاملہ لٹک گیا جس کے باعث بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم کے لیے جانے والے طلبا و طالبات شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔
طالب علموں کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے،کوئی شنوائی نہیں ہوئی، آن لائن درخواستیں بھی جمع کروائیں لیکن چالان تاحال جاری نہیں کیے گئے۔
اس حوالےسے ایچ ای سی انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ اسلام آباد سے سسٹم خراب ہوا ہے، سسٹم بہتر ہوتے ہی طلبا و طالبات کو چالان اور تاریخ ملنا شروع ہو جائےگی۔