• Sat. Nov 23rd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

بانی پی ٹی آئی کیخلاف نیا توشہ خانہ کیس احتساب عدالت سے منتقل

Sep 9, 2024

قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف نیا توشہ خانہ کیس احتساب عدالت سے منتقل کردیا۔

نیب کی استدعا پر احتساب عدالت نے توشہ خانہ کا نیا ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کردیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ نیب ترامیم کی بحالی کے بعد نیا توشہ خانہ ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار سے نکل چکا ہے۔

وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر نے کہا کہ نیب ترامیم بحالی کے بعد نیا توشہ خانہ کیس بنتا ہی نہیں، نیب ترامیم بحالی کے بعد یہ کیس بنتاہی نہیں۔

احتساب عدالت کے جج نے کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نئے توشہ خانہ کیس کی سماعت 10ستمبر کو متعلقہ عدالت کرے گی۔