اسلام آباد: بنوں میں امن و امان کے قیام کے لیے دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے تاہم حالات پرامن ہیں، بازار کھل گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں قیام امن کے حصول کے لیے شہریوں کی جانب سے دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوچکا ہے تاہم ہنگامہ آرائی کا امکان نہیں، بازار کھل گئے ہیں اور معمول کی خریداری بھی جاری ہے۔
آر پی او بنوں کے مطابق حالات نارمل ہیں تاہم پولیس کا گشت بھی جاری ہے جسے مزید بڑھا دیا گیا ہے، قبائلی علاقوں سے متصل چیک پوسٹ پر تلاشی لی جارہی ہے، امن و امان کی صورتحال تسلی بخش اور کنٹرول میں ہے۔