• Thu. Apr 3rd, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

تربت: سڑک کنارے بم دھماکا، 1 خاتون اور 2 بچے جاں بحق

Jul 1, 2024

بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لیویز حکام کے مطابق تربت کے علاقے گیبن میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔

لیویز حکام نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 1 خاتون اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔
دھماکا ہوتے ہی لیویز فورسز، قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور امدادی ٹیمیں جائے دھماکا پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔