• Mon. Apr 14th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف پروگرام ترتیب دیدیا ، تفصیلات آئی ایم ایف کے پاس لیکر جائینگے ، وزیر خزانہ

Apr 11, 2025

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو اگلے بجٹ میں ریلیف دینے کے لیے پروگرام ترتیب دے دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ تنخوہ دار طبقے کو ریلیف کی تفصیلات ابھی میڈیا کو نہیں بتا سکتے ، ریلیف کی تفصیلات آئی ایم ایف کے پاس لے کر جائیں گے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے۔ بجٹ سازی کے لیے سرکاری اور نجی شعبے سے 98 فیصد تجاویز موصول ہو گئی ہیں، بجٹ تجاویز پر حکومت اور نجی شعبہ ملک کر کام کر رہا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ یکم جولائی کو بجٹ حتمی شکل میں نافذ ہو جائے گا، یکم جولائی کے بعد بجٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، آئی ایم ایف کےتمام اہداف پورے کیے ہیں، امید ہے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مئی میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں سےٹیکس وصولی بہتر ہوئی ہے، تاجر دوست اسکیم کو تاجروں سے ٹیکس وصولی سے نہ جوڑا جائے۔