• Fri. Mar 21st, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

Mar 21, 2025

سیریز کے ابتدائی 2 میچز ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم نے آج نیوزی لینڈ کو تیسرے میچ میں کرارا جواب دے کر میچ 9 وکٹ سے جیت لیا۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا تھا جو قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آکلینڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

میچ میں پاکستان کا پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ صحیح ثابت ہوا، شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں کیوی بیٹر فن ایلن کو آؤٹ کر دیا۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے پلٹ کر جواب دیا اور تیز بیٹنگ کر کے 4 اوورز میں اسکور 43 تک پہنچا دیا جس کے بعد ٹم سائفرٹ 19 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بن گئے۔