• Sat. Nov 23rd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

جلاؤ گھیراؤ کے 4 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور

Nov 8, 2024

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 4 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے چار مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے ہی اپنے دلائل دے چکے ہیں، بار بار دلائل سے وقت ضائع ہو گا، اب ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ ہونا چاہئے۔

بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا ،عدالت نے مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے سمیت 4 مقدمات میں 5،5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانتیں منظور کیں۔