• Fri. Nov 22nd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

جمہوریت کی بالادستی کیلئے ہمارے دروازے تمام جماعتوں کیلئے کھلے ہیں، بیرسٹر سیف

May 22, 2024

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بالادستی کے لیے ہمارے دروازے تمام جماعتوں کے لیے کھلے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ جن جماعتوں نے جمہوریت کونقصان پہنچایا ان سے بات نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ وفاق سے جتنے بھی افسران مانگے ان کو رد کر دیا جاتا ہے، صوبے میں چیف سیکریٹری ابھی تک تعینات نہیں کیا گیا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بجلی کی مد میں وفاق کے ذمے خیبر پختونخوا کے واجبات ہیں، وفاقی حکومت غیر آئینی ہے، چوری کے مینڈیٹ پر بیٹھی ہوئی ہے۔