• Sat. Nov 23rd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

خیبرپختونخوا ، سرکاری اسکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی تیاری

Aug 26, 2024

خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکولوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی تیاری مکمل کر لی گئی۔

دستاویز کے مطابق صوبے بھر میں 24 اسکولوں کا فیزبیلٹی سروے مکمل کر لیا گیا، ابتدائی مرحلے میں 24 میں سے 8 پرائمری اسکول پی پی پی موڈ پر شروع کرنے کے لئے موزوں قرار دیے گئے ہیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی خان، دیر اور لکی مروت میں ایک ایک اسکول کو پی پی پی موڈ پر شروع کیا جائے گا، ایبٹ آباد، ہری پور میں دو دوا سکول پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع ہوں گے۔
محکمہ تعلیم کی دستاویزات کے مطابق صوبے میں 47 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، خیبرپختونخوا میں ایک طالب علم پر ماہانہ 41 ہزار 55 روپے خرچ ہوتے ہیں، مالی بوجھ کم کرنے اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے پی پی پی موڈ پر جا رہے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والے اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی اور گورننس بہترہو گی۔