صوبہ خیبرپختونخوا میں ملیریا نے وبائی شکل اختیار کر لی، صوبے میں رواں ماہ 11 ہزار 763 کیسز رپورٹ ہوئے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں ملیر یا سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ارشاد روغانی نے کہا کہ ملیریا کی پھیلاؤ موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہے۔
ڈاکٹر ارشاد روغانی نے کہا کہ مچھر دانیوں کے استعمال سے ملیریے کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے، محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ ملیریا کی روک تھام کے لئے علاج سمیت دیگر اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔