پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پی کے 73 سے سابق امیدوار علی زمان ایڈووکیٹ پر حملے کے خلاف خیبر پختون خوا بار کونسل کی کال پر وکلاء کی ہڑتال جاری ہے۔
خیبر پختون خوا بار کونسل کے مطابق صوبے بھر میں وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔
بار کونسل کی جانب سے علی زمان ایڈووکیٹ پر حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ نامعلوم افراد نے عیدگاہ روڈ پر پی ٹی آئی رہنما علی زمان ایڈووکیٹ پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا اور اُنہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔