دبئی لیکس کے معاملے پر نیب حرکت میں آ گیا ہے،متحدہ عرب امارات سے تفصیلات لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
نیب نے ان تمام ملزمان کے خلاف متحدہ عرب امارات کی حکومت سے تفصیلات لینے کا فیصلہ کیا ہے جن کے نام دبئی لیکس میں آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیب صرف ان ملزمان کی تفصیلات کے لئے لکھے گا جن کے خلاف نیب میں پہلے ہی تحقیقات ہورہی ہے۔
نیب نے فرحت شہزادی اور ان کے شوہر کی دبئی میں جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، نیب لاہور فرحت شہزادی کے خلاف تحقیقات کررہا ہے۔
نیب ٹیم کی جانب سے باہمی قانون معاونت کے قانون کی روشنی میں گورنمنٹ آف یو اے ای کو خط لکھا جائے گا،نیب ہیڈکوارٹرز دفتر خارجہ کے تعاون سے حکومت متحدہ عرب امارات کو خط لکھے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزمان جن کے نام دبئی لیکس میں آئے ہیں ان کے خطوطو لکھے جانے پر حتمی فیصلہ اگلے ہفتے ہوگا۔