• Sat. Nov 23rd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

راستوں کی بندش ، توشہ خانہ ٹو اور 190 ملین پائونڈ کیس کی سماعت آج نہیں ہو گی

Oct 5, 2024

اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں کیسز کی سماعت راستوں کی بندش کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے ، عدالت نے توشہ خانہ کیس ٹو میں آج ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی تھی۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند جبکہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کرنی تھی۔

اب توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 7 اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 8 اکتوبر کو ہو گی۔