رواں سال خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات اور سی ٹی ڈی کی کارروائیوں سے متعلق تفصیلات جاری کر دی گئیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق رواں سال دہشتگردوں کیخلاف ایک ہزار 433 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جس میں 124 دہشتگردوں کو ہلاک اور 322 کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق رواں سال 55 دہشتگرد حملوں کو ناکام بنایا گیا ، 2 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرکے پشاور کو بڑی تباہی سے بچایا، دھماکا خیز مواد کی اسمگلنگ میں ملوث 14 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ انتہائی مطلوب 10 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے 8 کو ہلاک کر دیا گیا۔ رواں سال خیبر پختونخوا میں 273 دہشتگرد حملے ہوئے، 118 حملوں میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔