• Fri. Nov 22nd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھ کر 5 سال ہوگی، آرمی ایکٹ ترمیمی بل پیش کیے جانے کا امکان

Nov 4, 2024

آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں آج پیش کیے جانےکا امکان ہے۔

ن لیگ ذرائع کے مطابق حکومت کی آرمی ایکٹ میں ترمیم لانےپر مشاورت جاری ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ حکومت کی سروسزچیف کی مدت ملازمت بڑھانے پر مشاورت جاری ہے، سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کی جائے گی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں آج پیش کیے جانےکا امکانہے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل پراتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔

دوسری جانب حکومت نے سپریم کورٹ میں ججزکی تعداد بڑھاکر 25 کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بعض ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 34 کرنےکی تجویزبھی پیش کی جا سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز کی تعداد بڑھانے کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے اور منظورکیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ججز کی تقرری کب کرنی ہے فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا۔

قومی اسمبلی اجلاس کچھ دیر میں ہوگا جس میں اہم قانونی سازی کا امکان ہے۔