• Mon. Dec 1st, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

سوات: رکن امن کمیٹی مفتاح الدین نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

Nov 4, 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں رکن امن کمیٹی مفتاح الدین نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے، یہ واقعہ سوات کے علاقے کانجو میں پیش آیا۔
رکن امن کمیٹی مفتاح الدین کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، واقعہ کے بعد بڑی تعداد میں پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کردیا، جبکہ تحقیقات کا سلسلہ بھی شروع کر دیا۔