• Fri. Mar 14th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد58ہزار487رہ گئی

Dec 2, 2024
A general view of the Pakistan's Supreme Court is pictured in Islamabad on April 6, 2022. - Pakistan President Arif Alvi told the country's election commission on April 6 to fix a date for a new national ballot, as the supreme court adjourned a hearing into the legality of political manoeuvres that led to parliament being dissolved. (Photo by Aamir QURESHI / AFP)

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60ہزار سے کم ہوگئی ہے۔

16سے 30نومبر تک سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد58ہزار487رہ گئی ہے۔
سپریم کورٹ میں 15دن میں 674 مقدمات مزید کم ہوئے،سول 31 ہزار 458 اپیلیں زیرالتواہیں،فوجداری کی10 ہزار 208 اپیلیں زیر التوا ہیں۔

18 از خود نوٹسز زیر التوا ہیں جبکہ 2ہزار209سول نظر ثانی درخواستیں سپریم کورٹ میں زیرالتواہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایچ آر سیل کی136 درخواستیں بھی سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہیں۔