اسلام آباد میں کل سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کا چار رکنی اور روس کا 76 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا، اس کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
چین کا 15 رکنی وفد ، کرغستان کا 4 اور ایران کا دو رکنی وفد بھی ایئرپورٹ پہنچا جس کے بعد انہیں سخت سکیورٹی میں اسلام آباد پہنچا دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر آج شام نئی دہلی سے پاکستان پہنچیں گے ، ان کی آمد کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔