• Fri. Nov 22nd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

شیر افضل مروت کے بھائی نے خود استعفیٰ دیا: وزیر صحت کے پی

May 10, 2024

پشاور:  وزیر صحت خیبرپختونخوا  قاسم علی شاہ کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کے بھائی نے خود ہی عہدے سے استعفیٰ دیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ  پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں ، شیرافضل کے بھائی نےجو بہتر سمجھا وہ کیا، خالد لطیف مروت نے خود صوبائی کابینہ سےاستعفیٰ دیا۔

انہوں نے کہا کہ  پارٹی میں معاملات پر بحث ہوتی ہے جس کو اختلاف نہیں کہا جاسکتا۔

وزیر صحت  نے بتایا کہ معطل ڈی جی ہیلتھ کے خلاف انکوائری چل رہی ہے۔

 واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے بھائی خالد  لطیف مروت کابینہ میں معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تھے۔