پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت کے معاملے پر دو اہم رہنمائوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
اجلاس کے دوران شبلی فراز اور اسد قیصر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، اسد قیصر نے کہا کہ شیر افضل کی سیاسی کمیٹی سے بیدخلی پارٹی سے زیادتی ہے۔
شبلی فراز نے اسد قیصر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی پالیسی امور پر بولنے والے آپ کون ہوتے ہیں؟ آپ کو پارٹی میں آئے چند سال ہوئے 1995 سے بانی پی ٹی آئی کا ساتھی ہوں۔
اسد قیصر نے کہا کہ کمیٹی کو جس طرح شیر افضل کے خلاف استعمال کیا گیا یہ زیادتی ہے۔ اس دوران شبلی فراز نے معذرت کی تاہم اسد قیصر، شبلی فراز کے رویے پر سیاسی کمیٹی کا اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔