• Tue. Mar 11th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

صدر مملکت آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے ، سکیورٹی کے سخت انتظامات

Mar 10, 2025

صدر مملکت آصف علی زرداری نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ صدر آصف زرداری کا پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر خیر مقدم کریں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد ہو گی۔

صدر کے خطاب میں خارجہ امور، سیاست، ملکی معیشت اور عوامی فلاح بہبود کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔ ایک سال سے کم عرصے میں صدر کا پارلیمنٹ سے دوسرا خطاب ہو گا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام تیاریاں مکمل کرتے ہوئے اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے ، صدر کے خطاب کے ساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا آغاز ہو جائے گا۔