• Mon. Dec 1st, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

طورخم بارڈر اج 25ویں روز بھی بند، پیدل آمدورفت بھِی معطل

Nov 5, 2025

ضلع خیبر میں حالیہ کشیدگی کے باعث پاک افغان سرحدی گزرگاہ طورخم بارڈر اج 25ویں روز بھی بند رہی، اس دوران پیدل آمدورفت و تجارت کا سلسلہ بھی بند رہا۔
سرکاری زرائع کے مطابق طورخم بارڈر اج 25ویں روز بھی بند ہے صرف غیرقانونی طور پر مقیم افغانیوں کی وطن واپسی کے لئے آنےجانے کی سہولت موجود ہے، مسافر اور تاجروں کو بھی اجازت نہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ بندش سے تاجرز ٹرانسپورٹرز اور مقامی مزدور شدید مشکلات سے دوچار ہیں، دروازے دونوں جانب سے آج بھی بند ہیں، جس کی وجہ سے تاجروں اور مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔