• Fri. Mar 14th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

ظلم کا نظام جلد مٹ جائے گا، انصاف کا بول بالا ہو گا، حافظ نعیم الرحمان

Jan 12, 2025

مردان: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ظلم کا نظام جلد مٹ جائے گا اور انصاف کا بول بالا ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 2 کروڑ 75 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں۔ جبکہ عوام کو صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات تک میسر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ظلم کا نظام جلد مٹ جائے گا۔ اور انصاف کا بول بالا ہو گا۔ ظالم حکمران ہمارے خون پسینے کی کمائی نچوڑ کر آپس میں تقسیم کرتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ روزگار نہیں اور کھانے پیینے کی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ اسلام عدل کا نام ہے لیکن چند لوگوں نے اسے محدود کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی سرپرستی میں بے گناہ فلسطینیوں کا قتل ہو رہا ہے۔ اور امریکہ دنیا پر اپنا راج قائم کرنے کے چکر میں ہے۔