امریکی صدر کی جانب سے مختلف ممالک پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی ہو گئی ہے۔ برطانوی خام تیل برینٹ آئل 70 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔
امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 66 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ہے جبکہ گیس کی قیمت 2 فیصد اضافے سے 4 ڈالر 14 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو پر پہنچ گئی ہے۔