• Sat. Nov 23rd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

عدلیہ حکومت کے تابع نہیں ہونی چاہیے، شاہد خاقان

Oct 20, 2024
In this Monday, July 31, 2017 photo, Pakistan's premier-designate Shahid Khaqan Abbasi the Parliament house in Islamabad, Pakistan. Pakistan's lower house of parliament on Tuesday elected Abbasi as the country's new prime minister, less than a week after the Supreme Court disqualified thrice-elected Nawaz Sharif for concealing assets. (AP Photo/Anjum Naveed)

مری: سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ عدلیہ حکومت کے تابع نہیں ہونی چاہیے،فارم 47 کی حکومتیں ایسے ہی رات کو کام کرتی ہیں۔

اپنے آبائی حلقہ مری میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آئینی ترامیم کم ازکم عوام کے سامنے رکھی جائیں،آئینی ترامیم پر ایک ماہ سے فضول بحث لگی ہوئی ہے،کسی کو کچھ پتہ نہیں.

انہوں نے کہا کہ عدلیہ حکومت کے تابع نہیں ہونی چاہیے، یہ کام وزیراعظم کا نہیں ہے،آج ملک میں جمہوریت کے علم بردارمولانا فضل الرحمان ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ رات کے اندھیرے میں فیصلے نہیں ہونے چاہئے،فارم 47 کی حکومتیں ایسے ہی رات کو کام کرتی ہیں۔