وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور عاطف خان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عاطف خان کو خراب کارکردگی پر بانئ پی ٹی آئی کے کہنے پر عہدے سے ہٹایا، بانئ پی ٹی آئی کے ہٹانے کے باوجود عاطف خان کو دوبارہ عہدہ دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق علی امین نے واٹس ایپ گروپ میں عاطف خان کے صدر پشاور ریجن بننے پر بھی طنز کیا جبکہ گروپ میں موجود دیگر ارکان نے عاطف خان کو عہدہ ملنے پر مبارک باد دی۔
دوسری جانب عاطف خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلیٰ نے جو گروپ میں کہا اس پر تبصرہ نہیں کرتا، میں نے کسی کو کوئی ردعمل نہیں دیا۔