بانی پی ٹی آئی عمران خان اور مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد سیف کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف نے عمران خان کو بنوں واقعے اور بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے صوبے میں امن و امان کے لیے ممکنہ اقدامات کی ہدایت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران عمران خان نے بنوں واقعے کی انکوائری کرانے کے اقدام کو سراہا اور بیرسٹر سیف سے کہا کہ بنوں واقعہ سنجیدہ مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کے لیے ٹھوس حکمت عملی بنائی جائے۔
بیرسٹر سیف سے ملاقات میں عمران خان نے مزید کہا کہ عوام کو یقین دلایا جائے کہ خیبر پختونخوا حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔