• Sat. Nov 23rd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

عمران خان اور شاہ محمود قریشی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بری

Jun 3, 2024

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست بریت منظور کر لی۔

عدالت نے اسد عمر، علی محمد خان اور مراد سعید کو بھی دونوں کیسز سے بری کر دیا۔

اسد عمر اور علی محمد خان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری لگوائی۔

 

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔