• Fri. Mar 14th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست منظور

Jan 8, 2025

انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست منظور کر لی۔

اڈیالہ جیل میں انسداد دہشگردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ایک اور ملزم شہیر سکندر پر فرد جرم عائد کی گئی جس کے بعد کیس میں نامزد 119 میں سے 118 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔
عمر ایوب نے مقدمے کا ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست دائر کی جبکہ اجمل صابر اور ملک انصر کی جانب سے کیس سے بریت کی درخواستیں بھی دائر کی گئیں، ان تینوں درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل دیئے جائیں گے۔

عدالت کے جج امجد علی شاہ نے عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں سے ملاقات کرانے کی درخواست بھی منظور کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔