• Sat. Nov 23rd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

عوام بجٹ سے ریلیف کی امید نہ لگائیں، مزید قرض لینے پڑیں گے، احسن اقبال

Jun 13, 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے مزید قرض لینے پڑیں گے۔

بجٹ 2024-25 سے متعلق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگلے سال وفاقی حکومت کو 8 ہزار ارب محاصل ملیں گے جبکہ اگلے مالی سال صرف قرض میں 9 ہزار ارب روپے دینے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عوام بجٹ سے ریلیف کی امید نہ لگائیں، ریلیف دینے کے لیے مزید قرض لینے پڑیں گے، پھر ان قرضوں کو ادا کرنے کے لیے نئے ٹیکس لگانے پڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے وسائل محدود ہیں، اپنی آمدن سے قرضوں کا بوجھ بھی نہیں اتارسکتے۔ عوامی مشکلات کا احساس ہے، مہنگائی کو بہت اوپر لا کر چھوڑا گیا، مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔ عوام اور سرکاری ملازمین کو مہنگائی کا سامنا ہے۔