• Mon. Apr 7th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

غزہ کی صورتحال پر اسلامی دنیا کی خاموشی المیہ ہے، لیاقت بلوچ

Apr 6, 2025

لاہور:

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور غزہ کی صورتحال پر عالمِ اسلام کی دانستہ خاموشی المیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ خوفناک خونریزی کا شکار ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے بے بسی اور بے حسی کا شکار ہیں۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے ملک گیر جدوجہد کرے گی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پوری دنیا کے امن کی تباہی کا مجرم ہے۔