غیرقانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر بلال شاہد راؤ کے مطابق غیرقانونی رہائش پذیر افغانیوں کو طورخم بارڈر پہنچایا جا رہا ہے۔ غیرملکیوں کو پنجاب سمیت اسلام آباد سے طورخم بارڈر لایا جا رہا ہے۔
جس ضلع میں غیرملکی رہائش پذیر تھے وہاں کے نادرا سے تصدیق کرکے طورخم منتقل کیا جاتا ہے۔ طورخم بارڈر منتقلی کے وقت متعلقہ ضلع کے نادرا عملہ بھی ساتھ تعینات ہوتے ہیں۔ طورخم بارڈر پر قانونی کارروائی کے بعد غیر ملکیوں کو افغانستان ڈی پورٹ کیا جاتا ہے۔
ڈی سی کے مطابق غیرملکیوں کو فی الحال لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ غیرملکیوں کے انخلاء میں اضافہ ہوجائے تو لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ سے استفادہ کیاجاسکتاہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 104 افراد پر مشتمل 6 خاندان ڈی پورٹ کیے گئے۔