قومی اسمبلی نے پیٹرولیم لیوی سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور کر لی۔
اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیٹرولیم لیوی سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ ترمیم کے حق میں 170 ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں 84 ووٹ پڑے۔
ڈیزل اور مٹی کے تیل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 50 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی ترمیم منظور کی گئی۔
اسمبلی اجلاس میں پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 70 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی ترمیم منظور کی گئی۔